انٹر بینک میں ڈالر5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، ملکی قرضوں میں نمایاں کمی

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 161 روپے 90 پیسے میں فروخت ہونے لگا.

کرنسی ڈیلرز کے مطابق رواں سال اگست سے آج تک ڈالر 6 روپے 52 پیسے سستا ہوا ہے.

آج صبح ڈالر کی ٹریڈنگ 162 روپے 13 پیسے سے شروع ہوئی جس میں اچانک روپے کی قدر میں بہتری ہونے کے بعد ڈالر مزید 23 پیسے سستا ہوا اور اب انٹربینک میں ڈالر 161.90میں فروخت کیا جا رہا ہے.

ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونے سے پاکستانی قرضوں کے حجم میں بھی 700 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >