سپریم کورٹ کا کرپشن مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا بڑا حکم

سپریم کورٹ نے لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس کے دوران احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکم دیا کہ شواہد ریکارڈ کرنے کا عمل تیز کر کے فیصلوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ کسی کو کوئی رعایت یا کوئی بہانہ اب نہیں چلے گا۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو مقدمات میں التوا نہ دینے کی بھی ہدایت کر دی اور چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔ سپریم کورٹ نے ہدایت جاری کی کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں۔

زیر سماعت مقدمے (لاکھڑا پاور پلانٹ بے صابطگی کیس) کے حوالے سے سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کراچی کو ایک ہفتے میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 2 نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان رکارڈ کیے جائیں۔
سپریم کورٹ نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے مقدمے پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >