کیا ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟

چند میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے خبر وائرل ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف(فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی گرے لسٹ کے لیے نکالنے کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں سعودی عرب نے پاکستان کی مخالفت میں ووٹ دیا جس پر دفترخارجہ کی جانب سے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کرنے کی خبر جھوٹی ہے، ایف اے ٹی ایف پاکستان کے بارے میں اپنا جائزہ پلینری میٹنگ کے بعد پیش کرے گا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھی ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب نے تمام علاقائی اور عالمی معاملات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

زائد حفیظ چودھری نے یہ بھی کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں وزیر خارجہ نے نگورو کاراباخ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>