پاکستان کے خلاف منظم پراپیگنڈا،پی ٹی اے کا بھارتی اکاؤنٹس کے خلاف ٹوئٹر سے رابطہ

پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں، پی ٹی اے کا اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے ٹوئٹر سے رابطہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر خاص طور پر ٹویٹر پر غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کو فوری طور پر بلاک کرنے کے لیے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے، ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطے کی تصدیق پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ٹویٹر پر جاری اپنی پریس ریلیز میں بتانا تھا کہ ” پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لئے پروپیگنڈہ ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہو”

پی ٹی اے کی پریس ریلیز کے مطابق "پاکستان کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئےغلط معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں،پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ٹوئٹر ہینڈلرز کو مؤثر طریقے سے بلاک کریں، یہ بات ریگولیٹر کے لیے مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، پی ٹی اے نے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے”

پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ ٹوئٹر پر بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹس کی جانب سے کراچی میں سول وار کی جعلی خبریں پھیلانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >