نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے کوئٹہ اور پشاور کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

انسداد دہشت گردی اتھارٹی(نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ مندی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔

نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیمیں سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہیں ، اور اس کیلئے خود کش یا ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کیے جاسکتے ہیں۔

نیکٹا کے مطابق دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ایسی ہی اطلاعات پر بلوچستان میں ایک روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی میں دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنایا گیا، اور قمر دین کاریز کے علاقے میں کارروائی کے دوران8 آئی آئی ڈیز برآمد کی گئیں جنہیں بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

نیکٹا نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو سخت سیکیورٹی اقدامات کی سفارش کی ہے تاکہ صوبوں میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کو پیش آنے سے روکا جاسکے۔

واضح ہو کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت پہلا جلسہ گوجرانوالہ اور دوسرا کراچی میں منعقد ہوا، تاہم پی ڈی ایم کے تحت اگلا احتجاجی جلسہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >