مسافروں کا انتظار ختم، پشاور بی آر ٹی دوبارہ ٹریک پر آنے کیلئے تیار

حکومت خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کی بی آر ٹی بس سروس کو 25 اکتوبر سے دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو پشاور بی آر ٹی سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا تاہم سروس کے شروع ہوتے ہی بسوں اور سسٹم میں مختلف مسائل سامنے آنا شروع ہوگئے اور ایک ماہ کے دوران متعدد بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے باعث سروس کو مرمت اور اپ گریڈیشن کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے سروس کی 25اکتوبر سےدوبارہ بحالی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بس سروس کے تمام عملے کو بھی دوبارہ سے ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیا ہے۔

پشاور ٹرانزٹ کے ترجمان عمیر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ بسیں بنانے والی چینی کمپنی کے ماہرین نےپشاور پہنچ کر بسوں کا بغور جائزہ لیا ہے اور بسوں کی مکمل طور پر جانچ پڑتا ل کی جارہی ہے، تکنیکی اعتبار سے مکمل کلیئرنس ہونے کے بعد بس سروس بحال کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ چینی کمپنی کے ماہرین نے بسوں میں آگ لگنے کی وجوہات شارٹ سرکٹ اور ٹمپریچر کنٹرول نظام میں خرابی کو قرار دیا تھا جس کے بعد بسوں میں وائرنگ اور ٹمپریچر کنٹرول سسٹم کو باقاعدہ اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاکہ آئندہ 10 سالوں کیلئے ایسے کسی بھی قسم کے مسئلے سے بچا جاسکے، بسوں کی اپ گریڈیشن اور مرمت پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی بسیں تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے برداشت کیے گئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >