مریم نواز نے کمرے کا لاک اپنے گارڈ سے تڑوایا،شہباز گل

مریم نواز نے کمرے کا تالا اپنے گارڈ سے تڑوایا،شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کراچی میں کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے واقعے میں کمرے کا لاک توڑنے والا شخص مریم نواز کا ذاتی گارڈ تھا، ن لیگ جھوٹوں کی ماہر ہے۔

ٹویٹر پر شہباز گل نے ہوٹل کی سی سی ٹی وی ویڈیوز شیئر کیں جس میں ایک شخص کو راہداری میں کسی سے فون پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، یہی شخص مریم نواز کے کمرے کے باہر بھی کھڑا دکھائی دیتا ہے۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک چینل پر غلط خبر چلوائی گئی کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کسی سے فون پر ہدایات لے رہا تھا، یہ شخص کوئی اور نہیں مریم نواز کا ذاتی گارڈ عبدالشکور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کے پاس دروازہ توڑنے کی کوئی سی سی ٹی وی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں، جو فوٹیج سامنے آئی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بڑی عزت اور احترام کے ساتھ بغیر کسی زور زبردستی کے کیپٹن صفدر کو ساتھ لے کر جارہی ہے، دروازے کا لاک پولیس کے جانے کے بعد مریم نواز نے اپنے گارڈ سے تڑوایا اور اس کی تصویر کشی کی گئی، ایسے کاموں میں مریم صفدر ماہر ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے میں رینجرز کہیں بھی نظر نہیں آئی، گرفتاری پولیس نے کی، کراچی میں بڑے ہوٹلوں کے باہر، کلفٹن، بوٹ بیسن اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی گاڑیاں موجود ہوتی ہیں۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جھوٹ عیاں ہوگیا ہے، دکھائیں کہاں ہے رینجرز، کہاں ہے ٹوٹا ہوا دروازہ ، کس نے زبردستی کی ، جھوٹی مریم باجی جتنے مرضی صفحے پلٹ لیں، ہر صفحے پر مریم صفدر کیلبری کوئین اور فیک ٹرسٹ ڈیڈ ایکسپرٹ ہی لکھا ہوگا،ہر صفحہ آپ کو آپ کی اصل شکل دکھائے گا، جھوٹ اتنا بولا کریں جو ثابت کرسکیں۔

انہوں نے دروازہ توڑنے والے شخص کی تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ کہ اس کا نام شکور ہے، جھوٹی باجی کوئی اور خدمت ؟

ان کے کارنامے یہ ہیں کہ اپنے گارڈ کو اداروں کا اہلکار بنوا کر مرضی کی خبریں لگوائی جاتی ہیں، میں نے کہا تھا کہ باجی صرف تب جھوٹ نہیں بولتیں جب وہ کچھ نہیں بولتیں۔

  • اگر شہباز گل دُرست کہ رہا ہے، اصل سوال یہ ہونا چاہیے، حکومت میں ہوتے ہوے تحریک انصاف اتنی بے بس کیوں ہے کہ صرف ٹوئٹ سے کام چلا رہی ہے۔
    ان حرامیوم کے خلاف مُقدمہ کرو اور اُلٹا لٹکا کر چھتر لگاؤ۔

    یہ ہومیوپیتھک طریقوں سے کُچھ نہیں ہونے والا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >