رؤف حسن کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے وزیر اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری کے بھائی رؤف حسن کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بھائی رؤف حسن کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی تھی، جسے وزیراعظم نے منظور کرتے ہوئے انہیں وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، تاہم انہیں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھنے کا کہا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >