جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اپنی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق تین سال میں ان کی آمدن 5 کروڑ  34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے رہی، جبکہ ان تین برسوں میں ان کی جانب سے 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس بھی دیا گیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 2 آٹھ سو گز کے پلاٹ بطور وکیل خریدے، جبکہ چار کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار 8 سو 56 روپے ان بینک اکاؤنٹ میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی سال 2018 میں آمدنی 1 کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 9 سو 72 روپے تھی، اس سال انہوں نے22 لاکھ 9 سو 16 روپے ٹیکس بھی ادا کیا، اسی طرح سال 2019 میں آمدنی 1 کروڑ  39 لاکھ 9 سو 72 روپے تھی، 2019 کی آمدن پر انہوں نے 17 لاکھ 92 ہزار 7 روپے ٹیکس ادا کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اپنی جاری تفصیلات میں بتانا تھا کہ سال 2020 میں ان کی آمدنی 2 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار 9 سو 21 روپے تھی اور اسی سال انہوں نے 26 لاکھ 78 ہزار 799 روپے کا ٹیکس دیا، تاہم انہوں نے مجموعی طور پر تین سالوں میں 5 کروڑ  34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے کی آمدنی پر 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا ہے۔

خیال رہے کہ ویمن ایکشن فورم نے آرٹیکل 19 اے کے تحت ججز کے اثاثوں کے بارے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا تھا، جس کا جواب دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

  • He needs to first give account of his wealth abroad, which he cannot give because he gained it with laundered money.

    For Pakistan to move forward, crimes must be punished and it must be started with judges, if judges can’t get away with anything they will ensure nobody else gets away with criminal acts

  • How much he made off the book?
    Jab tak Athar MinAllah aur iss jasay chor mojood hein aur
    Jab tak justice department ko in jasay 🐷🐷🐷corrupt logon se clean nahi hota Pakistan kabhi theek nahi ho ga
    🔥🔥😡😡

  • Woman Action Forum is playing drama on Qazi Isa’s behalf.
    He is to answer to the questions about London properties and provide needed documents or sources and go home.
    Even if SC is lenient with "paity Bhai”, public will not spare him . Groups like WAF won’t succeed saving him.
    Shame on WAF for this cheap politics – SJC is the forum where Qazi has to submit the required document and not to some pressure group.

  • ایک نمبر کی ڈرامہ باز فیملی ہے دوسرے لفظوں میں یہ عدلیہ میں نواز شریف ہے جس فورم پے یہ سب پیش کرنا ہے اور انہوں نے اسے جانچنا ہے کہ یہ سب کہاں تک سچ ہے لیکن وہی قطری خط اور کیلبری فونٹ والی حرکتیں اس کی۔۔۔۔۔۔ میڈیا میں چھپوا دیا لیکن متلقہ فورم پر نہیں گے

  • Issa should be kick out from Judiciary..He became a ? Mark on Judiciary Dignity..Any case and verdict from him..will definitely raise questions doubt..Why JC wants to keep him in SC??…In west.Issa type judge would long time before gracefully take retirement and spend quite life with family..but he still in the seat..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >