برین آف دی ایئر کا ایوارڈ پاکستانی مصنف عارف انیس کے نام

برین آف دی ایئر کا ایوارڈ پاکستانی مصنف عارف انیس کے نام

ممتار مصنف عارف انیس کی کورونا وبا پرقابو پانے کیلئے کاوشیں رنگ لے آئیں،،مصنف عارف انیس برین آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے،عارف انیس نے برطانیہ کے بین الاقوامی سطح پر معروف برین ٹرسٹ کی جانب سے اس سال کا ’برین آف دی ایئر ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا۔

برین ٹرسٹ ہر سال یہ ایوارڈ بین الاقوامی سطح پر انسانی فلاح و بہبود کیلئے غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو دیتا ہے، برین ٹرسٹ کی پریس ریلیز کے مطابق عارف انیس کو یہ ایوارڈ ان کی کورونا وائرس کے دوران خدمات پر دیا گیا ہے۔

عارف انیس نے دو پاکستان نژاد برطانوی شہریوں سلیمان رضا اور بلال ثاقب کے ساتھ مل کر’ون ملین میلز‘ کی مہم چلائی تھی جس میں برطانوی ہیلتھ سروس اور اسپتالوں میں مفت کھانے فراہم کیے گئے،اس مہم کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور معروف فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اور ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے بھی اس مہم کو سپورٹ کیا تھا۔

اس سے قبل عالمی سطح پر پذیرائی کے حامل مقرر اور ٹرینر عارف انیس لندن میں گلوبل سمٹ 2019 میں ’گلوبل مین آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں،گلوبل مین آف دی ایئر کا ایوارڈ ہر سال ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو عالمی سطح پر امن عامہ، انسانی ترقی اور بہبود، تعلیم و تربیت کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کریں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >