روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری

کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں مزید کمی واقع ہوئی ہے، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 45 پیسے سستا ہونے کے بعد 161 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ملک بھر میں ریکارڈ ترسیلات زرموصول، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور عالمی ممالک کی طرف سے غریب ممالک کے لیے ریلیف ملنے کے بعد پاکستان کی بیرونی ادائیگیاں رک گئی ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں امریکی کرنسی کی قدر گرتی چلی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 161 روپے 82 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد امریکی ڈالر 161 روپے 82 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ماہرین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ رواں ماہ میں امریکی ڈالر کی قیمت 160 روپے کی سطح سے بھی نیچے آ جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >