پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوششیں ناکام، گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کے آج ہونے والے تین روزہ ورچوئل اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں، ایف اے ٹی ایف نے بھارت کے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جارہا بلکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رہے گا، پاکستان کی جانب سے 27 میں سے 21 نکات پر عملدرآمد کیا گیا ہے تاہم پاکستان کو باقی چھ نکات پر بھی عملدرآمد ہر صورت کرنا پڑے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فی الحال فروری 2019 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا اور اگلے ہونے والے اجلاس سے پہلے جائزہ لیا جائے گا کہ پاکستان باقی رہ جانے والے نکات پر عملدرآمد کر رہا ہے یا نہیں، پاکستان کی جانب سے جب 27 نکات پر عملدرآمد یقینی بنا لیا جائے گا تو زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 27 سے جن رہ جانے والے چھ نکات پر عمل کرنا ہے وہ بہت ہی اہم ہیں، پاکستانی حکومت کی جانب سے رہ جانے والے چھ نکات پر عمل درآمد کرنے کی  یقین دہانی کروائی گئی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نکات پر عمل درآمد کرنے کے لئے پیش رفت کر رہی ہے جن پر جلد ہی عملدرآمد کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ورچوئل اجلاس میں  ایران اور شمالی کوریا کا نام بلیک لسٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف نے آئس لینڈ اور منگولیاکا نام گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

  • کامیابی تو ہے ان کی کے ہم گرے لسٹ سے نکل ہی نہیں پا رہے. نا کامی ہے ہماری وائٹ لسٹ میں آ نا سکے نا انڈین دھشتگردی کی بنا پر اسے ایف اے ٹی ایف میں زیر بحث نا لائے
    دہشتگردی کم ہوئی اور باہر سے سرمایا کار آنا چاہتے مگر ایف اے ٹی ایف کی تلوار نے روکے رکھا پھر اب جب وائٹ لسٹ میں آ جائیں گے تو دہشتگردی نے انوسٹمنٹ روکے رکھنی
    مطلب پاکستانیوں ہم یونہی برباد رہیں گے….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >