محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس میں بھارتی ترنگا رکھنے سے انکار کر دیا

محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس میں بھارتی ترنگا رکھنے سے انکار کر دیا

پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ترنگا رکھنے سے انکار کر دیا، پریس کانفرنس میں محبوبہ مفتی کی جانب سے بھارتی ترنگا نہ رکھنے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی۔

محبوبہ مفتی کا بھارتی پرچم پر کانفرنس میں رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک کشمیر کے پرچم کی حیثیت بحال نہیں ہو جاتی تب تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں کیا جائے گا، رات کے اندھیرے میں ڈاکوؤں نے کشمیر کا قومی پرچم چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ترنگے سے تعلق مقبوضہ کشمیر کے پرچم کی وجہ سے تھا جو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی ٹوٹ چکا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور مقبوضہ کشمیر کا پرچم دونوں لہرائے جاتے تھے، لیکن بھارت نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی سرکاری عمارتوں پر سے کشمیر کا پرچم ہٹا دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >