پختونخوااسمبلی:نواز شریف کی پی ڈی ایم جلسے میں تقریر کے خلاف قرارداد منظور

 پختونخوااسمبلی:نواز شریف کی پی ڈی ایم جلسے میں تقریر کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان کی عدالتوں سے مفرور ن لیگ کے قائد نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے  کے پی اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی، رابعہ بصری کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

رابعہ بصری کا نواز شریف کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نواز شریف نے اپنے لغو الزامات سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اداروں کےخلاف تقاریر پر پابندی لگانی چاہیے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ میں ہونے والے پہلے جلسے میں اداروں کے خلاف تقریر کی تھی، جبکہ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی جلسے کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی بھی خلاف ورزی کی تھی جس کی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے  تیار کرکے بھیجی گئی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے مزید جلسوں کی اجازت نہ دی جائے، کیونکہ گوجرانوالہ جلسے میں اپوزیشن کی جانب سے تحریری معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>