لوگوں کو غائب کر کے مزید بدنامی نہ کمائیں، یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیونیوز کے ایک رپورٹر کو اغوا کرکے غائب کر دیا گیا ہے، علی عمران نےشاید سی سی ٹی وی ویڈیو ایئر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر غائب کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اغوا کرکے اور لوگوں کوحق اورسچ بولنےکی سزادے کر مزید بدنامی نہ کمائیں، یہ بہت غلط بات ہے اس روایت کو ختم ہونا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ حق اور سچ بولنے والوں کو سزا دے کر بدنامی نہ کمائی جائے ایسی غلط روایات کو ختم ہونا چاہیے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، کراچی کے واقعے پر انکوائری کی ضرورت نہیں سب کو پتہ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >