شہباز گل نے کراچی واقعے کے تمام حقائق سے پردہ اٹھادیا! کیمرہ مین کون تھا؟

معاون خصوصی شہباز گل نے ایک بار پھر مریم نواز پر کڑی تنقید کردی، کہا ن لیگ کی کی کرپشن پکڑوانےمیں مریم نےکردار اداکیا، مریم چاہتی ہیں کہ ان کی ہربات پرمن وعن یقین کرلیا جائے،نون لیگ کی حالت تین لوگوں کی وجہ سے خراب ہے۔نوازشریف اور شہباز شریف نے آل اولاد کو کرپشن پر لگایا اور مریم صفدر نے ان کو پھنسوایا۔

نون لیگ کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نوازشریف،شہبازشریف اورمریم صفدر ہیں،کراچی میں ملک دشمن بیانیہ کےلئے یہ ڈرامہ رچایا گیا،اشرافیہ اور عام آدمی کےلئے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے،گالی گلوچ کےلئے مریم کو چھوڑا ہوا ہے تو نظام عدل باقی عورتوں کو بھی جیلوں سے رہا کریں،ہمیں بحیثیت قوم حکومت نظام عدل دوہرے معیار ترک کرنا ہونگے

اسلام آباد میں معاون خصوصی سیاسی امورشہبازگل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ 40 برسوں میں دو ٹبروں نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی،لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر مریم صفدر نے کل بلوچ طلباء کو استعمال کرنے کی کوشش کی،ان کےشوہرانہیں مقدس لوگوں سے بناتے ہیں،کیپٹن صفدر درویش ملنگ آدمی ہیں اور ان کوبھی مریم صفدر نے پھنسایا۔

شہباز گل نے کہا کہ بلاول کو مریم سےزیادہ غصہ آتاہے،وہ آئی جی سےملتے ہیں اور جس کےبعد سب پولیس آفیسرز چھٹی پرچلےجاتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پھر یہ آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سےتحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں، مریم اورنگزیب نے بھی فوجی قیادت سےتحقیقات کامطالبہ کیا، مریم نوازکہتی ہےہیں اسکا نوٹس عدلیہ اورحکومت کولیناچاہیےتھا، آپس میں تو مشورہ کرلیں کہ کہنا کیا ہے۔

شہبازگل نےکہا کہ عدالتوں سےسزایافتہ لوگ خودکوباکردارسمجھتے ہیں،اس خاندان کے کملوں نے بھی مال بنایا اور اس حوالےسےشہزاداکبرجلد تفصیلات سامنےلائیں گے، مریم کی جعلسازی اورجھوٹ سےمتعلق سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>