ہماری حکومت کی کارکردگی میں بھی کمی تھی جس کے باعث پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں گیا ۔ مفتاح اسماعیل

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں کس کی وجہ سے ڈالا گیا؟

ہماری حکومت کی کارکردگی میں بھی کمی تھی جس کے باعث پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں گیا ۔ مفتاح اسماعیل

دو سال قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام ان کی اپنی حکومت کی نا اہلی اور ناکامی کے باعث ڈالا گیا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک طرف تو گرے لسٹ میں نام جانے کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ ، بھارت سمیت مخالف ممالک کا یہ گٹھ جوڑ ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر کے ہمارے ملک کا نام بلیک لسٹ میں ڈلوایا جائے مگر ان کی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ایسا کبھی نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب بھی ہم فیٹف کا کوئی مطالبہ پورا کرنے کے بعد وہاں جائیں تو آگے سے ڈومور کا مطالبہ سامنے آ جا تا ہے اس طرح ہم کچھ کرتے ہیں تو فیٹف کوئی نئی ڈیمانڈ کر دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے فیٹف کی جانب سے 3 اداروں پر پابندی کا مطالبہ تھا جب ہم نے وہ پورا کیا تو اس نے مزید 4 آرگنائزیشنز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی نااہلیت اور درست کام نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیٹف نے سوال پوچھا کہ ہمارے ملک میں اتنی دہشتگردی ہے تو اس کو فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے اور ہم نے اب تک ایسے کتنے کیس پکڑے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے وہاں موجود نمائندوں نے بتایا کہ ہم نے ایک کیس پکڑا ہے تو فیٹف نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ اتنے سالوں میں ہم صرف ایک کیس پکڑ سکے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں 53 کیسز کا ٹرائل چل رہا تھا جو کہ ہمارے وزارت داخلہ کی نااہلی کی وجہ سے ہمارے نمائندوں کے علم میں ہی نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمل میں ان کی حکومت کی کاہلی، سستی اور کام نہ کرنے کی روش بھی شامل تھی جس نے اس ملک کو اس نہج تک پہنچایا۔

مفتاح اسماعیل کا یہ انٹرویو ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

انس یونس نامی صارف نے لکھا کہ 53 کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود فیٹف کو ایک بتایا گیا پاکستان میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا کیونکہ ہمارے ملک میں وزارت داخلہ کو تجربہ کار، سرجن، مکینک اور ڈرائیور احسن اقبال صاحب چلا رہے تھے۔ اس صارف نے لکھا کہ یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جان بوجھ کر پاکستان کے خلاف کی گئی سازش ہے۔ جو کہ نواز شریف نے الیکشن آتا دیکھ کر کی۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ ہمارے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا گیا۔

  • All I have say is may Allah protect us from those people who call themselves politicians and Pakistani, but inside they hell bent on Pakistan’s destruction. example of such persons are: Mulla Fazlur Rehman and his pathetic followers, Nawaz Sharif and family, Altaf Hussain and his murderers, and Zardari and his cronies.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >