نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی "پلی بارگین” کے لیے ملزم تیار

نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی "پلی بارگین” کے لیے ملزم تیار

قومی احتساب بیورو کی تاریخ میں سب سے بڑی پلی بارگین کے لیے ملزم تیار ہوگیا ہے، ملزم نے قومی خزانے سے لوٹی ہوئی رقم رضاکارانہ طور پر واپس لوٹانے کے لیے قومی احتساب بیورو سے معاملات طے کر لیے ہیں۔ پلی بارگین کے معاہدے پر چیئرمین نیب کی جانب سے دستخط بھی کر دیے گئے ہیں۔

کراچی کی احتساب عدالت میں قومی خزانے کو 23 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے حوالے سے پی ایس او اور نجی آئل کمپنی بائیکو کے آفیشلز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، کامران افتخار لاری اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

نجی آئل کمپنی کےملازم کامران افتخار لاری نے قومی احتساب بیورو سے قومی خزانے سے لوٹی ہوئی رقم واپس لوٹانے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے، معاہدے کے مطابق ملزم کامران افتخار لاری ایک ارب 29 کروڑ روپے کی رقم تین اقساط بھی واپس لوٹائے گا۔

نیب رپورٹ کے مطابق 23 ارب روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے دیگر ملزمان کی جانب سے نیب کو ابھی تک پلی بارگین کی درخواستیں موصول نہیں ہوئیں، تاہم چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایک ملزم کی بارگین کی درخواست موصول ہونے پر اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

  • This is laughable , usnay pata nahi kitnay kharab loot liye hongay, ab uska 1% daydega, wob bhi jab rupee ki value pehlay say half bhi nhi rehi aur paak saaf hokay dobara corruption k liye ready ho jyega ….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >