بلاول زرداری کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک نہیں ہوں گے، ترجمان پی پی پی

بلاول بھٹو پی ڈی ایم کوئٹہ کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، ترجمان پی پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں ہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

قبل ازیں اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مصروفیت کے باعث بلاول بھٹو زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ اپوزیشن اتحاد ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی آئندہ ریلی کے لئے پولیس ، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر فورسز کے 4000 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

کوئٹہ کے جلسے کے سلسلے میں شہر بھر کی سڑکوں پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز لگا دیے گئے ہیں، مزید یہ کہ ، محمود اچکزئی ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور اختر مینگل آج کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پہلے سے ہی بلوچستان کے ضلع قلات میں موجود ہیں۔

بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز بھی کل کی ریلی کیلئے کوئٹہ پہنچ گئی ہیں۔

 

 

 

 

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >