مقبوضہ کشمیر کی گلیوں میں قائداعظم، صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران کی تصاویر اور بیانات کے پوسٹرز

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی گلیوں اور کوچوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصاویر اور ان کے بیانات کے پوسٹرز لگا دیے گئے ہیں۔

جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب یہ پوسٹرز سرینگر، گندربل، بانڈی پورہ، بڈگام اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے ہیں، بانی پاکستان قائداعظم کی تصویر کے ساتھ لگے پوسٹرز میں لکھا گیا ہے کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے”

مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئے پوسٹرز میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تصویر کے ساتھ ان کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی لکھا گیا ہے کہ "آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جو ہونے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہر صورت ملنا چاہیے”

اسی طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مقبوضہ کشمیر میں لگے پوسٹرز میں تصویر کے ساتھ یہ لکھا ہوا کہ "جموں کشمیر کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے”

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم ، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پوسٹرز لگانے کی یہ وجہ سامنے آئی ہے کہ جموں کشمیر لبریشن الائنس نے مقبوضہ وادی میں27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے لیے پوسٹرز لگائے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >