سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی منصوبے کے تحت 10 ہزار کیمرے لگانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی منصوبے کے تحت 10 ہزار کیمرے لگانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کی حفاظت، سیکیورٹی آر معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کراچی سیف سٹی منصوبے کے پر عمل درآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر میں دس ہزار کیمرے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبے کے تحت دس ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں وزیراعلی سندھ نے آئندہ ہفتے مختلف کمپونینٹس کی منظوری دینے کے لیے ایک اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ کا اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2014ء میں کراچی عالمی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا اور اب اس کی درجہ بندی 103 ہوگئی ہے، تاہم اگر سیف سٹی پروجیکٹ جلد سے جلد عمل میں لایا جاتا تو اس شہر کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جاسکتا تھا۔

وزیر اعلی ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر آئی ٹی تیمور تالپور، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی سندھ مشتاق مہر، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ اور دیگر متعلقہ سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >