فیصل آباد، بااثرافراد کی دوبہنوں سے زیادتی، ویڈیو بناکر بلیک میل کرتے رہے

فیصل آباد، 2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد کے علاقے اشرف آباد میں 11 ستمبر کو بااثر ملزموں نے اپنے 15 ساتھیوں سمیت 2 سگی بہنوں کو اغوا کیا اور 6 دن تک انہیں نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے زیادتی کے ساتھ ساتھ ان لڑکیوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزموں نے ایک بہن کو فیصل آباد کے جھنگ بازار میں جبکہ دوسری بہن کو گوجرانوالہ لا کر چھوڑ دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

غریب متاثرہ خاندان نے بااثر ملزموں سے ٹکر لینے کی بجائے جان چھڑانے میں عافیت جانی اور تنگ آ کر گھر تبدیل کر لیا مگر ملزمان نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور نئی جگہ پر بھی تنگ کرنے پہنچ گئے۔ نئے علاقے میں منتقل ہونے کے بعد بھی ملزمان ان لڑکیوں کا پیچھا کرتے ویڈیو بناتے اور آوازیں کستے۔

6 روز قبل متاثرہ لڑکیاں اپنی والدہ کے ہمراہ جا رہی تھیں کہ ملزمان نے لڑکیوں پر تشدد کیا اور واقعہ کی ویڈیو بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔ تنگ آکر ان لڑکیوں کی والدہ نے تھانے میں درخواست دی جس کے بعد اس کی مدعیت میں 15 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >