سندھ، سرکاری گوداموں سے 25 کروڑ روپے کی گندم غائب ہونے کا انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ گندم خریداری سینٹرز اور گوداموں میں خردبرد کی اطلاعات پر ڈی جی نیب سکھر نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچ کر اصل حقیقت سامنے لائی جائے۔

ڈی جی نیب سکھر کی ہدایت کے بعد کندھکوٹ اور کشمور میں نیب نے سرکاری گندم خریداری مراکز اور گوداموں پر چھاپے مارے اور ضلع کشمور میں کروڑوں روپے کی سرکاری گندم کی خورد برد کا پتہ لگا لیا۔

نیب ٹیموں نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گوداموں میں موجود گندم کا اسٹاک چیک کیا کشمور اور کندھکوٹ کے گوداموں سے 15000من سرکاری گندم غائب ہے، گوداموں سے گندم کی 6 ہزار بوریاں خورد برد کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 25 کروڑ روپے بنتی ہے۔

ڈی جی نیب نے سرکاری گندم کی خورد برد میں ملوث متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا کروڑوں روپے کی سرکاری گندم خورد برد کرنے والے محکمہ خوراک کے متعدد افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >