گستاخانہ خاکوں پر وزیر اعظم عمران خان کی فرانسیسی صدر پر تنقید

وزیراعظم عمران خان کا فرانسیسی صدر کے بیان پر سخت ردعمل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایمانوئل میکرون کو دنیا کو مزید تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرنا چاہیے تھا۔ توہین آمیز خاکوں کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹارگٹ کیا اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ لیڈر کی خاصیت انسانوں کو متحد کرنا ہوتا ہے۔ توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں.

https://www.facebook.com/HUMNewsPakistan/videos/1379531752389706

انہوں نے فرانسیسی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرے جیسا نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو متحد کر کے کیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ صدر میکرون کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اور پیغمبر اسلام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ اسلام کو سمجھے بغیر نشانہ بنانے پر دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے۔ جہالت پر مبنی بیانات، نفرت، اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کوفروغ دیں گے۔

  • ایک مسلمان کے لئے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔ یہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت اور عقیدت ہی ہے جو کسی بھی گستاخی پر ایک مسلمان کا سینہ چھلنی کر دیتی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >