پنجاب حکومت اور ن لیگ کی قیادت نے الگ الگ لاہور اورنج لائن کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور افتتاح کے بعد اورنج لائن ٹرین نے اپنا پہلا سفر بھی مکمل کیا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی، 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جو ڈیرہ گجراں سے شروع ہو کر علی ٹاؤن پر ختم ہوں گے، ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے، میٹرو ٹرین کے لیے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق دور کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک نئی سیاسی روایت قائم کی ہے، ماضی کی روایات کے برعکس کسی منصوبے کو سیاسی تعصب کا شکار نہیں ہونے دیا، وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے اس کی مثال ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیاسی تعصب سے بالاتر ہو کرسابق حکمرانوں کے چھوڑے ہوئے 1115 ارب روپے کے ادھورے پراجیکٹس پر بھی موجودہ حکومت کام کر رہی ہے تاکہ قوم کا پیسہ اب ضائع نہ ہو۔

اس سے قبل اورنج لائن ٹرین کا پہلا افتتاح مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کیا، لیگی رہنما و کارکنان انارکلی اسٹیشن پہنچےجنہوں نے شہباز شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ خواجہ سعد رفیق نے اورنج لائن ٹرین کا عوامی افتتاح ربن کاٹ کر کیا۔

خواجہ سعد رفیق کا اس خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آج پنجاب کا خادم اعلیٰ شہبازشریف پابند سلاسل ہے، ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے پنجاب کی حالت بدل دی، عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لے کر آئے۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ اپنے بھائی کا ساتھ دینا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا جرم بن گیا ہے، عام آدمی کے حقوق مانگنے پر ہمیں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں۔

ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات عوام کے سامنے ہیں، چینی،آٹا، بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہوگیا، اب عوام کی برداشت سے باہر ہوگیا ہے، عمران خان کی حکومت کا وقت پورا ہونے والا ہے وہ تیاری کرلیں، 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہوگا۔

عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ اس پروجیکٹ پر پی ٹی آئی نے سٹے آڈر لیا جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ شہباز شریف اس کا افتتاح نہ کر سکیں، لیکن عمران خان کی تمام سازشوں کے باوجود ہم نے آج اس کا افتتاح بھی کر دیا۔

  • چلو یہ بات ہے تو خسارے کے پیسے بھی آدھے آدھے کر لیتے ہیں دس ارب سالانہ بنتے ہیں پانچ ارب کھوجے سے لیں جس نے افتاح کیا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >