تعمیرات کے شعبے کیلئے کی گئی وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں،کامران خان

تعمیرات کے شعبے کیلئے کی گئی وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں،کامران خان

سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے وزیراعظم کے تعمیرات کے شعبے کے لیے دیئے گئے پیکج اور کوششوں کو سراہتے ہوئے فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کیونکہ وزیراعظم کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔

کامران خان نے تعمیرات کے شعبے کو ملنے والی چھوٹ اور خصوصی پیکج سے متعلق کہا کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کا سب سے بڑا انجن کنسٹرکشن سیکٹر ہے جو کہ اب پوری آب و تاب کے ساتھ بحال ہو رہا ہے۔


اپنی اس تحریر میں انہوں نے روزنامہ جنگ اخبار کی تصویر شیئر کی جس کے تین چھوتھائی صفحے پر ریئل اسٹیٹ کے اشتہارات ہیں جو کہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ اس سیکٹر میں اب کام ہو رہا ہے اور ریئل اسٹیٹ سے منسلک کاروباری لوگ نئے خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لیے اشتہارات دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی تحریر میں یہ بھی لکھا کہ ان اشتہارات کی بدولت پہلے صفحے سے خبریں تقریباً غائب ہو چکی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >