موٹرسائیکل سوار خاتون نے ٹریفک اہلکار پر ہراسانی کا الزام لگا کر پٹائی کردی

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو ٹریفک پولیس کے اہلکار کو تھپڑوں سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے خاتون نے ٹریفک کانسٹیبل کی شرٹ کو ایک ہاتھ سے پکڑے رکھا جبکہ دوسرے ہاتھ سے تھپڑ مارتی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ممبئی ٹریفک پولیس نے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹریفک کانسٹیبل نے خاتون کو ہراساں نہیں کیا اور یہ بھی کہا گیا کہ خاتون غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر ٹریفک کانسٹیبل نے ہراساں کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے 30 سالہ سدویکا رامکانت تیواری اور ان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار محسن خان کو ٹریفک کانسٹیبل پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >