مردہ قرار دیے گئے جڑواں بچے تدفین کے دوران زندہ ہو گئے

مردہ قرار دیے گئے جڑواں بچے تدفین کے دوران زندہ ہو گئے

بحرین میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچے کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا تاہم کچھ دیر بعد دوسرے بچے کو بھی مردہ قرار دے کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

بچوں کے والدین  بچوں کو غسل دینے کے بعد تدفین کے لیے قبرستان لے گئے جہاں تدفین کے دوران اچانک بچوں نے رونا شروع کر دیا۔ بچوں کی آواز نے سب کو حیران کر دیا جس کے بعد بچوں کو فوری طور پر دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا جبکہ بحرین کی وزارت صحت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی بنا دی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >