وزیر اعظم نے "نمل نالج سٹی” میانوالی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو شیئر کر دی

وزیر اعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔ وزیر اعظم نے "نمل نالج سٹی” میانوالی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی شیئر کردی.

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز میانوالی میں نمل نالج سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر اور تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ یہاں گرلز اسکول نہیں تھے، نہ اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تھیں، اب ہم اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تعینات کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں.

وزیرِاعظم نے اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ میانوالی کے اسپتال خود اخباروں میں اشتہار دیکر ڈاکٹر بھرتی کریں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >