لاہور میں پولیس اہلکار کی فنکارہ سے مبینہ زیادتی

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پنجاب پولیس کے اہلکار نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا، خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا.

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ شوبز سے وابستہ ہے، پولیس اہلکارکبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر اسے لیکر گیا مگر پھر نجی ہوٹل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ ملزم پولیس لائن میں تعینات ہے.

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی ایک شہری پر اسی طرح کا مقدمہ درج کرایا تھا، جبکہ اس کے اپنے کیخلاف بھی تھانہ سبزہ زار میں گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >