محکمہ ایکسائز نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی کی رجسٹریشن کر دی

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے کچھ روز قبل مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی ہی گاڑی رجسٹر ہو سکتی تھی۔

اب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے مہنگی اسپورٹس کار کی رجسٹریشن کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے جس کے بعد یہ گاڑی اب سید ارجمند بخاری کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی کی رجسٹریشن کر دی

اس مہنگی لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے، اس مہنگی ترین گاڑی کے مالک نے گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے 45 لاکھ 32 ہزار روپے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں جمع کرا دیئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی کی رجسٹریشن کر دی

اس مہنگی سپورٹس کار کو محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے AAQ 221 کا نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔ اس کا مالک ڈی ایچ اے لاہور فیز8 کا رہائشی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >