گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے فی من اضافے کی منظوری

حکومت نے سال 2020-21 کیلئے گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے فی من اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جائزہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت اضافے کی سفارش کی گئی، جس پر ای سی سی نے قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی۔

ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کو 1400 روپے فی من سے بڑھا کر 1600 روپے فی من کردیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران کسانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کیلئے ریلیف پیکج تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ای سی سی اجلاس میں کسانوں کو کھاد کی کم قیمت پر فراہمی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کسانوں کو ڈی اے پی کھاد کی بوری 4100 کے بجائے3100 روپے میں فراہم کی جائے۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی اور امدادی قیمت میں اضافے کے سبب اگلے سیزن میں گندم سمیت دیگر غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے جس سے قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں مدد ملے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >