اداکار شان شاہد نے عمران خان کو پاکستان کی آخری امید قرار دے دیا

اداکار شان شاہد نے عمران خان کو پاکستان کی آخری امید قرار دے دیا

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد کا عرب نیوز کو اپنے دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذاتی طور پر میرا تعلق کسی سیاسی جماعت یا تحریک انصاف سے نہیں ہے، لیکن ملک کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف 2018 کے عام انتخابات کے بعد پہلی بار اقتدار میں آئی ہے، انہیں خود کو منوانے کے لئے عرصہ درکار ہے، اس مشکل ملکی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کو اپنے آپ کو ثابت کروانے کے لیے وقت کی ضرورت ہے، میرے خیال سے پاکستان میں جمہوریت کی آخری امید پاکستان تحریک انصاف ہے۔

اداکار شان شاہد کا پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل، جس کی وجہ سے انہیں بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر یہ پروگرام اتنا ہی اچھا ہے تو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرامرز کو ضرور جانا چاہیے اور ارطغرل کے مقابلے کے پروگرامز پیش کیے جانے چاہئیں۔

عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شان شاہد کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا لیکن پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے علاوہ ایک سرکاری چینل بھی ہے اور وہ ہے پی ٹی وی، تاہم اگر وزیراعظم کی سوچ کے مطابق  پی ٹی وی پروگرام  تیار کر رہا ہے یا کرلیتا ہے تو میں ضرور دیکھنا چاہوں گا۔

اس سے قبل بھی اداکار شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” عمران خان کی ایک بات اچھی ہے، وہ یاروں کے یارنہیں صرف پاکستان کے یار ہیں”

  • Allah is the 1st and last hope of Pakistan…Allah has given us face of Imran Khan for this hope….Pakistan has moved on with its criminal political mafia….and its going in right direction…may Allah protect, help, bless and guide us all.

  • نہ کرو ایسی باتیں اس سے مایوسی پیدا ہوتی وہ رب بڑا بے نیاز کسی اور کو چن لے گا اللہ کرے اسی سے پاکستان کی ترقی کام لے لیا جاے لیکن ہمیں اس کی رضا میں راضی رہنا چاہیے وہ بڑا خالق ہے ۔۔۔۔۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >