دوبئی حکام نے چغتائی لیب اورآئی ڈی سی کی کورونا رپورٹس ماننے سے انکار کردیا

دوبئی حکام نے چغتائی لیب اورآئی ڈی سی کی کورونا رپورٹس ماننے سے انکار کردیا

متحدہ عرب امارات کے حکام نے چغتائی لیب اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کی پی سی آر رپورٹس ماننے سے انکار کردیا ہے۔

دوبئی سے یہ ہدایات پیر کے روز موصول ہوئیں جس کے بعد تمام ایئرلائنز نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام تک پہنچادیں۔

ایئر بلیو کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ دوبئی کا سفر کرنے والے افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ دوبئی سول ایوی ایشن نے چغتائی اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹرز کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس کی پی سی آر رپورٹس قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ دیگر لیبارٹریز جو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہیں ان کی رپورٹس کودوبئی میں قبول کرلیا جائے گا، دوبئی حکام کے مطابق اس فیصلےکا اطلاق فوری طو ر پر ہوگیا ہے۔

  • Its strange. In notification they mentioned pure heth registered labs and both labs registered with pure heald uae and its website shows these labs in Pakistan as authorized. IDC is well reputed and trustworthy lab


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >