انجمن تاجران پاکستان کا فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

انجمن تاجران پاکستان کا فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کچھ روز قبل اسلام مخالف گستاخانہ خاکوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہب اسلام پوری دنیا میں بحران کا مذہب بن گیا ہے اور ان کی حکومت دسمبر میں مذہب اور ریاست کو الگ کرنیوالے 1905 کے قوانین کو مزید مضبوط کرے گی۔

فرانسیسی صدر کے متنازع بیان کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ بھر گیا اور چند روز کے دوران سوشل میڈیا سائٹس پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی گئیں جن میں کویت، اردن اور قطر سمیت دیگر ممالک کے کاروباری لوگوں نے اپنی دکانوں سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹاتے اور ان کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک سمیت کئی یورپی ممالک اور پاکستان میں بھی گزشتہ 48 گھنٹوں سے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا ٹرینڈ ٹاپ پر ہے۔ جس کے بعد فرانس نے خلیجی ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان پر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حرمت سے بڑھ کر ہمارے لئے کچھ بھی نہیں، دکانوں سے فرانسیسی مصنوعات کو باہر پھینک دیں گے۔

اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت سے بڑھ کر ہمارے لئے کچھ بھی نہیں ہے، ہم لوگ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی دکانوں سے باہر پھینک دیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

  • Don’t do the stupidity.Only bycot the things which imported from France directly..not those things which totally made by home country and no shares from France..only local beneficiary..Rich Muslims countries rulers.rich peoples stop holyday travel to Franc. stop cosmetics.. Military equipments..bring back money from all France banks.sell purchased properties in France..This can have any impact on France Gov..not by foolish bycot the goods..brands which 100% made locally..Brainless act always useless..

  • not those things which totally made by home country and no shares from France..only local beneficiary..Rich Muslims countries rulers.rich peoples stop holyday travel to Franc. stop cosmetics.. Military equipments..bring back money from all France banks.sell purchased properties in France..This can have any impact on France Gov..not by foolish bycot the goods..brands which 100% made locally..Brainless act always useless..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >