پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ عرب ممالک کی طرح اسرائیل کو تسلیم کر لے،منیر اکرم

پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ عرب ممالک کی طرح اسرائیل کو تسلیم کر لے،منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے پیچھے ہٹتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ دھوکا نہیں کر سکتا، پاکستان اتنا کمزور ملک نہیں ہے کہ عرب ممالک کی طرح اسرائیل کو تسلیم کر لے اور فلسطینیوں کی چلی آرہی جدوجہد کو پس پشت ڈال کر ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دے۔

منیر اکرم کا وائس آف امریکہ کو دیئے اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے بنیادی اصول کے خلاف ہوگا اور دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو پاکستان کو اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکے، جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے تب سے پاکستان دنیا بھر کی حق خودارادیت کی تحریکوں کی حمایت کرتا چلا آ رہا ہے تاکہ دنیا سے ظلم و جبر کی اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو عرب ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہے ہیں ان سب کی اپنی اپنی خارجی اور داخلی مجبوریاں ہیں لیکن پاکستان نے اپنی پالیسیوں اور مفادات کو دیکھنا ہے، پاکستان 22 کروڑ کی آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو جوہری اور عسکری طاقت رکھتا ہے اسے دباؤ میں لا کر اپنی پالیسیاں اور مفادات تبدیل کرنے پر ہرگز مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

منیر اکرم کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے کو بڑی کامیاب بھی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں آج بھی پاکستان کی عزت کی جاتی ہے۔

پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ عرب ممالک کی طرح اسرائیل کو تسلیم کر لے،منیر اکرم

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کا اپنے خصوصی انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے جہاں پر دنیا بھر میں ہونے والی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان سے پیدا شدہ مسائل کو اٹھایا جاتا ہے تاکہ ان کا حل تلاش کرکے دنیا میں امن قائم کیا جا سکے۔

منیر اکرم کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے جو اقدام پانچ اگست کو اٹھایا گیا تھا، بھارت کے اس اقدام کو پاکستان نے گزشتہ سال ہی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھایا تھا اور کشمیریوں کے لیے حق خود ارادیت کے حصول کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ عرب ممالک کی طرح اسرائیل کو تسلیم کر لے،منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا اپنے دعوے میں کہنا تھا کہ بھارت کو گزشتہ 20 سال سے پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت سے روک رکھا ہے اور پاکستان آئندہ بھی اپنے اقوام عالم میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو استعمال کرکے بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت سے روکے رکھے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >