وزیراعظم عمران خان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کےقیام کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کےقیام کی منظوری دیدی

سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وزیراعظم نے 120 نئی احتساب عدالتوں کےقیام کی منظوری دیدی، وزارت قانون

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سالوں سے التواء کا شکار کیسز پر جلد فیصلے کے لیے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے لیے وزیراعظم میں عمران خان کی جانب سے فنانس ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مکمل تعاون کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

وزارت قانون کے ترجمان کا اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی احتساب عدالتوں کا قیام مرحلہ وار ممکن بنایا جا رہا ہے، نئی احتساب عدالتوں کا قیام مرحلہ وار ممکن بنائے جانے کی وجہ مالی مشکلات ہیں، تاہم پہلے مرحلے میں تیس نئی احتساب عدالت بنائی جائیں گی۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں التوا کا شکار زیادتی کے مقدمات کے لئے علیحدہ سے عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم نے اس ضمن میں وزارت قانون کو متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جلد جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ  نئی عدالتیں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کیساتھ زیادتی کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے انہیں جلدی نمٹائیں گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ملک میں برسوں سے التوا کا شکار ہوتے چلے آرہے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے 120 سے نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >