حفیظ سینٹر آتشزدگی:متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف پیکیج تیار

پنجاب حکومت نے حفیظ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث تاجروں کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کے ازالے کے لئے ریلیف پیکیج کا پلان تیار کر لیا ہے، پنجاب حکومت نے حفیظ سینٹر کے متاثرین کی امداد کے لئے دو ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا پلان بنایا ہے، حفیظ سینٹر کے نقصان کے ازالے کی رپورٹ تیار کرکے کمشنر آفس نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دی ہے۔

کمشنر آفس کی جانب سے نقصان کے ازالے کی جو رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی گئی ہے اس کے مطابق آتشزدگی کے دوران جن کی دکان جل کر خاکستر ہو گئی ہے انہیں دکان کے بدلے دکان دینے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے، متاثرین کو پنجاب حکومت پنجاب بینک سے فنانسنگ کرانے کی سہولت فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرین کو وزیراعلیٰ پنجاب روزگار سکیم کے تحت 5 فیصد مارک اپ پر سافٹ لون دیا جائے گا، جس میں سے 8 فیصد پنجاب حکومت خود سبسڈی کے طور پر برداشت کرے گی، آتشزدگی کے باعث جل کر خاکستر ہونے والے آئی ٹی ٹاور کی 135 دکانوں کی نشاندہی کر کے متاثرین کو آفر بھی کر دی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں حفیظ سینٹر کے متاثرین کو فوری طور پر دوکان کے بدلے دکان حاصل کرنے کی آفر کی گئی ہے، جس کے لیے انہیں آسان شرائط پار قرضہ فراہم کیا جائے گا، جس کی مدت پانچ سال سے آٹھ سال تک ہوگی، اس کے علاوہ متاثرہ دکانیں بھی اصل مالکان کی ملکیت ہی رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق حفیظ سینٹر ریلیف پیکج پر حفیظ سینٹر کے دونوں گروپس کو آن بورڈ لیا جا چکا ہے، آتشزدگی میں جل کر خاکستر ہونے والے سامان کی خریداری کے لیے متاثرین کو مائیکرو فنانس کی سہولت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق حفیظ سینٹر کے متاثرین کے نقصان کے ازالے کے لیے تیار کیے گئے ریلیف پیکیج کا اعلان وزیراعظم عمران خان یا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جلد کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں الیکٹرونکس کی سب سے بڑی مارکیٹ حفیظ سینٹر میں اتوار کے روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں حفیظ سینٹر کے تاجروں کا اربوں روپے کا سامان اور نقدی جل کر خاکستر ہو گئی تھی۔

  • انہیں کہیں کے پچھلی تین سال کی جمع کرائی ہوئی ٹیکس ریٹرن کے حساب سے
    جو بھی ایوریج انکم کا نقصان ہوا ھے وہ حکومت ازالہ کر دے گی
    اسٹاک کا سورس بھی دے دیں

  • Why the hell should tax money go to compensate for the loss of private business. Businesses should have insured themselves as they do in whole the world. Is the government going to compensate for such losses of all the businesses in the future?

    • Halwaee Kee Dukan Par Nana Gee Kee Fateha. Basically, for Punjab government it’s way easy to give money to these people than investigating and getting blame not implementing safety laws. Mr Buzdar the best person selected by my leader as CM.

  • میرے ٹیکس کے پیسے چوروں کو کیوں دیتے ہو.
    ایئ فون کا سپیکر خراب تھا ٹھیک کروانے گیا اصلی بیٹری نکل کے دو نمبر بیٹری ڈال دی.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >