وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولؐ منانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ اجلاس، ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولؐ منانے کا فیصلہ

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے ہفتہ عشق رسولؐ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ عشق رسولؐ سے متعلق ملک بھر میں 12 سے 19 ربيع الاول تک سيرت النبیؐ اور نعت رسولؐ مقبول کے پروگراموں کا انعقاد کيا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سربراہوں کو خط لکھنے کا فیصلہ کيا۔ وزيراعظم مسلم ممالک کے سربراہوں کےنام خطوط میں زور ديں گے کہ اقوام عالم کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا پیغام دیا جائے۔

وزيراعظم عمران خان نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

کچھ روز قبل وزیراعظم پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاکوں کی حوصلہ افزائی اسلام کو نشانہ بنانے کے برابر ہے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کو اسلاموفوبیا کی وجہ سے دماغی علاج کا مشورہ دیا تھا۔

اس سے قبل فرانس میں ایک استاد کی جانب سے طلبا کو پیغمبرِؐ اسلام سے متعلق خاکے دکھائے جانے پر اس ملعون کو قتل کر دیا گیا تھا۔

اسلام سے متعلق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ تبصرے پر احتجاج کرتے ہوئے متعدد عرب تجارتی ایسوسی ایشنز نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں بھی آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • یہ عمران خان محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سر شار شخص ہے کرسٹن بیک دنیا میں اپنے وقت کی بڑی مشہور گلو کارہ ٹی وی میزبان تھی جو عمران خان کے درس اسلام سے متاثر ہو کر حلقہ بگوش اسلا م ہو گئں تھی آج بھی اسے سرچ کر لو کہتی ہے بلکہ اس نے مسلمان ہونے کے بعد ایک کتاب میں یہ واقعہ لکھا ہے ایک دن میں نے کتاب پڑھتے عمرا ن خان کو روتے دیکھا اس کے چہرے سے آنسو گر رہے تھے میں حیران رہ گئی یہ اتنا بڑا سیلیبریٹی لمبا قد مضبوط اعصاب کیسے رو سکتا ہے میں نے اس سے پوچھا اس نے کتاب کا وہ حصہ دیکھایا جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سختیاں برداشت کرنا لکھا تھا وہ پڑھ کر رو پڑا کیونکہ میں ان سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں اور ان کی سختیاں برداشت کرنا مجھے غمزدہ کردیتا ہے
    اس کا اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پیار دیکھ کر میرے دل میں اس کا وقار اور بھی بڑھ گیا ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >