بچہ پیدا ہونے کی صورت میں والدین کے لیے 6 ماہ کی چھٹی کا بل منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کیلئے 6 ماہ کی چھٹی کا بل منظور کر لیا۔ قانون کا اطلاق اسلام آباد کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر ہوگا۔

شازیہ مری نے بچے کی پیدائش پر ماں کے ساتھ باپ کی چھٹی کا بل پیش کرتے ہوئے کہا پہلے بچے کی پیدائش پرماں کو 6 ماہ اوروالد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی۔

انہوں نے بل سناتے ہوئے کہا کہ دوسرے بچے کی پیدائش پرماں کو 4 ماہ اور باپ کو ایک ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔

رکن کمیٹی شازیہ مری نے بتایا کہ تیسری پیدائش پر ماں کو3 ماہ اورباپ کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی، تاہم باپ کو 3 بچوں کی پیدائش تک چھٹی مل سکے گی۔

  • Ye Pakistan ka qanoon hoga ya sirf ISLAMABAD keliye..قانون کا اطلاق اسلام آباد کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر ہوگا۔
    Hukumat ko apni boundries ka pata hona chahiye aur qawaneen sub keliye yuksaan bananay chahiyain..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >