اسلام آباد میں مندر کھولنے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارش کر دی

اسلامی نظریاتی کونسل نے سیدپور اسلام آباد میں قائم مندر کو ہندو برادری کے لیے کھولنے کی سفارش کردی۔

مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے دیتے ہوئے سیدپور میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے لیے شمشان گھاٹ کے لیے جگہ فراہم کرنے اور مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سنٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے.

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق غیر سرکاری عبادت گاہوں کیلئے سرکاری فنڈز مختص کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی لہٰذا بطور پاکستانی شہری حکومت ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے الگ سے رقم مختص کر سکتی ہے.

مندر کے حوالے سے کافی بحث کی گئی تھی جس پر کچھ عرصہ قبل وزیر مذہبی امور نے حکومتی موقف سے آگاہ کیا تھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >