حویلیاں طیارہ حادثہ، سول ایوی ایشن نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کر دی

 

حویلیاں طیارہ حادثہ، سول ایوی ایشن نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کر دی

سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس میں سول ایوی ایشن نے رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پائلٹ کو انتہائی پیچیدہ نوعیت کی تکنیکی خامی کا سامنا کرنا پڑا، حادثہ ٹربائن بلیڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، ٹربائن کا ٹوٹنا پی آئی اے منٹیننس کی بے ضابطگی کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق اس سے پہلے اس نوعیت کی خامی کبھی نہیں ہوئی ایسی صورتحال میں پائلٹ کیلئے طیارے کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

حویلیاں طیارہ حادثہ 2016 میں پیش آیا تھا اس طیارے میں عملے سمیت47 افراد سوار تھے جو تمام جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >