حکومت کا توشہ خانہ میں موجود مہنگے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق سربراہان مملکت اور دیگر وزرا کو ملنے والے 170 سے زائد تحائف کو بولی کے تحت نیلام کیا جائے گا۔ان اشیا میں موجودہ حکومت کے سربراہان مملکت اور وزرا سمیت سابقہ ادوار کے حکومتی اراکین کو ملنے والے تحائف بھی شامل ہیں۔

تحائف میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جب کہ تحائف میں شامل ایک قیمتی گھڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی قومی کفایت شعاری کا اعلان کیا تھا اور اس سے قبل ستمبر 2018 میں بھی وزیر اعظم دفتر کے زیر استعمال رہنے والی تقریباً 100 سے زائد لگژری گاڑیوں کی نیلامی کی تھی،

ان گاڑیوں میں 28 مرسیڈیز اور آٹھ بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کے علاوہ لیکسس، لینڈ کروزر، پجیرو اور دوسرے برینڈز کی بلٹ پروف گاڑیاں شامل تھیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اس اشیا کی نیلامی میں صرف سرکاری ملازمین اور فوج کے ملازمین حصہ لے سکتے ہیں۔ کیونکہ قوانین کے مطابق ان تحائف پر پہلا حق اس کا ہے جس کو یہ تحفہ ملا ہوتا ہے، اگر وہ اسے نہیں لیتے تو پھر سرکاری ملازمین اور فوج کے اہلکاروں کے لیے نیلامی کی جاتی ہیں۔ اگر اس نیلامی سے جو اشیا بچ جائیں تو انھیں عام عوام کے لیے نیلامی میں رکھ دیا جاتا ہے۔

کیونکہ قوانین کے مطابق ان تحائف پر پہلا حق اس کا ہے جس کو یہ تحفہ ملا ہوتا ہے، اگر وہ اسے نہیں لیتے تو پھر سرکاری ملازمین اور فوج کے اہلکاروں کے لیے نیلامی کی جاتی ہیں۔ اگر اس نیلامی سے جو اشیا بچ جائیں تو انھیں عام عوام کے لیے نیلامی میں رکھ دیا جاتا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ نیلامی آئندہ ماہ نومبر میں ہوگی۔

  • Wow! Now the gift that were given to the nation will be sold just for few thousand rupees. How disgraceful is this govt. These gifts hold value and specific importance as historical gifts on special occasions for Pakistan. PM will pay off pakistan debts by selling gifts? What happened to bringing foreigners in pakistan for employment? What happened to paying pakistan debts in one year? What happened to dollar and petrol prices coming down within one year. Govt is a joke. There is no price for gifts that were presented to anyone and specially govt. Its not yours to sell. These are gifts to this nation. Selling the country’s dignity instead of doing something for the country. STUPID POLITICIANS AND GOVT.

  • This is not the way democracy used to work in Pakistan. If PMIK is not going to rob us how can we call him a great leader. He must learn from Fazal Musharraf Nawaz Zardari kind of great leaders produced by Pakistan


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >