عمران خان نے کشمیر اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی، خواجہ آصف

عمران خان نے کشمیر اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی، خواجہ آصف

عمران خان نے کشمیر اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے، تاریخ سیاہ حروف میں نام لکھے گی، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے آج اسمبلی اجلاس کے دوران دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے کشمیر اور وہاں بسنے اور جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تاریخ میں سیاہ حروف میں نام لکھا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا گیا تو اس کے بعد وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجودگی کے باوجود کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کی جس کے بعد آرمی چیف نے کمیٹی اجلاس کو بریفنگ دی اور ابھی نندن کی حوالگی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان کو جواب میں جس ردعمل کی امید تھی بھارت کی جانب سے وہ ردعمل نہ کل آیا نہ آج۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کو باعزت بری کرنے کے لیے حکومت سرتوڑ کوشش کر رہی ہے حکومت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

لیگی رہنما نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مودی کے الیکشن جیتنے کی دعائیں کی اور کہا کہ اس کے بعد کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا مگر آپ نے اس پر سودے بازی کی اور نتیجے میں سقوط کشمیر اور سقوط سری نگر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک کلاک لگانے کی ڈرامے بازی بند کی جائے۔

انہوں نے حکومتی اقدامات کو ڈرامہ بازی سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی گئی ہے وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر جو کردار ادا کیا ہے اس کی وجہ سے ان کا نام تاریخ سیاہ حروف میں لکھے گی۔

  • جب پاکستانی کی فوج نے ٹیک اوور کیا تو ہاٹ لائن پر جس کے گنگلو کے منہ والے بیٹے نے ہندوستانی وزیر اعظم واجپائی کو کہا انکل ابو کو اتار دیا آپ پاکستان پر حملہ کر دیں اس نے سودا کیا کشمیر کا
    جو پاکستان سے بھاگ گیا اور سعودی عرب میں فیکٹریاں بنائی اور ایک پاکستانی وہاں بھرتی نہیں کیا سب لیبر یا بنگالی تھی یا ہندوستانی اس نے سودا کیا کشمیر کا
    جس نے کارگل محاذ پر پاکستانی فوجیوں کی پیٹھ پر چھڑا گھونپا اس نے کشمیر کا سودا کیا
    جو مبئی حملوں میں پاکستان کو قصور وار ٹھرا رہا تھا اور ہندوستانیوں کی حمایت کر رہا تھا اس نے سودا کیا کشمیر کا
    کشمیر کا سودا انہوں نے کیاجس نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل قصائی مودی کو گھر بغیر ویزا شادی پر بلایا
    اور اس کے ساتھ پگڑیاں تبدیل کیں دنیا نے دیکھا اس نے سودا کشمیر کا
    اپنی فوج کو گالیاں لیکن لیکن گلبوشن کا نام لینے میں کسے شرم آتی تھی اس نے کشمیر کا سودا کیا
    لعنت اسی سوچ پر تم اور ہم ایک ہی ہیں ہم ایک رب کو پوجتے ہیں بس بیچ میں ایک لکیر آگئی ہے جس لعنتی نے کہا کشمیر کا سودا اس شخص نے کیا
    آج تک اس اپوزیشن نے کشمیر کے لیے کوئی جامع بات کی ہو تو بتائے
    میتل سے جس کی کارباری رشتہ داری ہے کی جو آج بھی ہندوساتنی جاسوسوں کی مل رہا اس سودا کیا کشمیر کا
    جس کی فیکٹریوں سے ہندوستانی جاسوس پکڑے گئے اس نے سودا کیا کشمیر کا
    جس نے مودی کی ماں کو ساڑھی بھیجی اس نے سودا کیا کشمیر کا ۔۔
    جو فخریاں اپنی بیٹی سوارج سے ملاتا تھا اس نے سودا کیا کشمیر کا
    جو چھپ چھپ کر مودی سے سری لنکا میں ملاقاتیں کرتا تھا اس نے سودا کیا کشمیر کا
    فوج کے خلاف بات کرنے جس کی ہندو میڈیا تعریف کرتے نہیں تھکتا اس نے سودا کیا کشمیر کا
    آج کل جس کی بیٹی اور وہ بلوچسان پر ہندو سوچ کی حمایت کر رہیں ہیں اس نے سوداکیا کشمر کا
    جس نے ہندوساتن جا کر کشمیری رہنماو سے ملنے سے انکار کیا اس نے سودا کیا کشمیر کااور یہ کوئی اور نہیں تمھارا لیڈر نواز شریف ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >