ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اورگرفتاری ہو گی،اسلام آباد انتظامیہ نےدفعہ 144نافذکر دی

 ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اورگرفتاری ہو گی،اسلام آباد انتظامیہ نےدفعہ 144نافذکر دی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ماسک نہ پہننے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا اور گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 ماسک نہ پہننے والے افراد پر لاگو ہوگی، اسلام آبادمیں شاپنگ مالز،دکانوں،عوامی مقامات پرماسک پہننالازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفعہ 144کا نفاذ2 ماہ کیلئے ہو گا، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کی دوسری شدید لہر شروع ہو چکی ہے، لہذا عوام سے استدعا ہے کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہن کر نکلیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >