وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر غریب بچے کی آنکھوں کا آپریشن،بینائی لوٹ آئی

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر غریب بچے کی آنکھوں کا آپریشن،بینائی لوٹ آئی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بینائی سے محروم غریب بچے کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا، غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے بچے کی کامیاب آپریشن کے بعد اس کی آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی۔

لاہور کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچا آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے، جس کی آنکھ میں تین سال پہلے حادثاتی طور پر سوئی لگنے کی وجہ سے بینائی چلی گئی تھی اور بچے کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گھر چلاتی ہے جس کے لئے اپنے بچے کا علاج کروانا ممکن نہیں تھا۔

جب بچے کی آنکھ کے آپریشن کی داد رسی کی درخواست وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تک پہنچی تو نہ صرف انہوں نے بچے کی آنکھ کے آپریشن کی ہدایت دی بلکہ غریب خاندان کی مالی مدد بھی کی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے دادرسی کی بدولت اب پھر سے دنیا کے رنگ دیکھ سکتا ہے اور اور اپنی تعلیم بھی بلا کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >