پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں میں بڑی کمی کر دی

پاکستان ایئر لائنز کے پائلٹس کیلئے بری خبر سامنے آگئی، انتظامیہ نے پائلٹس کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر لائنز انتظامیہ نے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کیا تنخواہوں میں کٹوتی کے ساتھ ساتھ ماہانہ الاؤنس کو 50 فلائنگ گھنٹوں سے مشروط کردیا گیا ہے۔

چیف ہیومن ریسورس پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب جہاز کے کپتانوں کو 75 گھنٹوں کے بجائے 50 فلائنگ گھنٹوں کا گارنٹی الاؤنس دیا جائے گا، 50 گھنٹوں سے کم فلائنگ وقت ہونے والے کپتان الاؤنس کے مستحق نہیں ہوں گے۔

واضح ہو کہ کورونا وائرس کے عالمی بحران کے باعث سفر سب سے زیادہ متاثرہوا ہے، اسی وجہ سے ایئرلائنز کمپنیاں شدید مالی دباؤ کا شکار ہوگئی ہیں، پاکستان ایئر لائنز نے بھی اسی مالی بحران کے پیش نظر رواں سال ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 25 فیصد تک کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا۔

انتظامیہ نے ایک لاکھ سے زائد تنخواہ میں 10 فیصد، 2 لاکھ یا اس سے زائد تنخواہ لینے والوں کی 20 فیصد جبکہ تین لاکھ سے زائد پر 25 فیصد کٹوتی کی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >