سونے کی قیمت میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

 سونے کی قیمت میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر ایک ہی روز بارہ سو روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سونے کی قیمت بارہ سو روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار تین سو روپے پر پہنچ گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کی کمی سے 97 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1890 ڈالر پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے کاروباری روز کے تیسرے دن بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 29 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160 اعشاریہ 91 پیسے سے کم ہوکر160 اعشاریہ 62 پیسے پر آ گیا ہے، جس سے ملکی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شرح سود میں کمی اور حکومتی پالیسیوں کی بدولت گذشتہ دو ماہ کے دوران ڈالر 7.81 پیسے سستا ہو چکا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >