پارلیمنٹ کے باہر براہ راست نشریات کے دوران صحافی پر پرندے کا حملہ،ویڈیو وائرل

پارلیمنٹ کے باہر براہ راست نشریات کے دوران صحافی پر حملہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر بریٹ میک لیوڈ پارلیمنٹ کے باہر رپورٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک کہیں سے میگ پائی نامی یورپی پرندے نے ان پر حملہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر بریٹ میک لیوڈ پارلیمنٹ کے باہر براہ راست نشریات کے دوران یہ بتا رہے تھے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی کون کون سی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں کہ اسی دوران پرندے نے ان کے چہرے پر حملہ کر دیا تھا۔

نجی ٹی وی کے رپورٹر نے پرندے کے حملے کے بعد اپنے آپ کو سنبھالا اور اپنی بات مکمل کی، مذکورہ واقعے کی ویڈیو نجی ٹی وی کی جانب سے خود سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ہے، جسے اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>