شوہر نے 5 ہزار روپے میں بیوی دوستوں کو بیچ دی، 21روز اجتماعی زیادتی

شوہر نے 5 ہزار روپے میں بیوی دوستوں کو بیچ دی، خریدنے والے 21روز تک اجتماعی زیادتی کرتے رہے

صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار میں بیوی اپنے دوستوں کو بیچ دی، خاتون کو خریدنے والے ملزمان 21 روز تک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

خاتون نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی اور پرچہ درج کرنے کی درخواست دی تو پولیس نے مقدمے کے اندراج سے انکار کر دیا. خاتون انصاف کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں پہنچ گئی۔

چک 70 شمالی کی خاتون نے ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا محمد اعجاز رضا کی عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ شوہر غلط کام پر مجبور کر تا تھا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر اپنے دوستوں ابرار، اشفاق، گلزار اور محبوب کو گھر لے آیا ان سے 5 ہزار روپیہ لے کر زبردستی ان کے حوالے کردیا ملزمان ساری رات اجتماعی زیادتی کرتے رہے اور شوہر باہر نگرانی کرتا رہا۔

جس سے اگلے روز ملزمان زبردستی نا معلوم مقام پر لے گئے اور21 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

عدالت کے حکم پر مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے شروع، ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >